دھرنے ختم کرانے کیلئے حکومت کا تحریک انصاف سے رابطہ
دھرنے ختم کرانے کیلئے حکومت کا تحریک انصاف سے رابطہ
پشاور (خصوصی رپورٹ) ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف تحریک انصاف کے جاری دھرنے کو ختم کرانے کیلئے حکومت نے پی ٹی آئی سے رابطہ کر لیا۔ امت کی رپورٹ کے مطابق رابطے کے باوجود دھرنے ختم کرنے کے حوالے سے کسی قسم کی یقین دہانی حاصل نہیں کی جا سکی جس کی وجہ سے نیٹو سپلائی کے لئے چمن بارڈر پر دباﺅ بڑھ گیا ہے جبکہ اتحادی افواج کے سامان سے لدے ہوئے 300ٹرک طورخم کے راستے پاکستان داخل ہونے کے منتظر ہیں۔ شیریں مزاری، شاہ محمود اور اسد عمر سے چودھری نثار اور اسحاق ڈار نے رابطے کئے۔
رابطہ