• news
  • image

یورپی یونین میں قائم فرینڈز آف پاکستان گروپ کا وفد آج لاہور پہنچے گا

یورپی یونین میں قائم فرینڈز آف پاکستان گروپ کا وفد آج لاہور پہنچے گا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) یورپی یونین میں قائم ”فرینڈز آف پاکستان گروپ“ کا ایک وفد آج ہفتہ کے روز لاہور پہنچے گا۔ پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر کے دفتر کے ذرائع کے مطابق اس وفد میں یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے رکن سجاد کریم‘ ڈیوڈ مارٹن اور سی سیلاویک سٹارم شامل ہیں۔ وفد پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور سے ملاقات کریگا۔ یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دینے کے بعد پاکستان اور یورپی یونین میں تجارت کو فروغ دینے کے معاملے پر تبادلہ خیال کریگا۔ یورپی یونین کا وفد وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کرےگا۔
وفد/ لاہور

epaper

ای پیپر-دی نیشن