• news
  • image

بھارت سے تعلقات میں بہتری کیلئے نواز شریف کی کوششیں دیانتدارانہ ہیں:جیمز ڈوبنز

بھارت سے تعلقات میں بہتری کیلئے نواز شریف کی کوششیں دیانتدارانہ ہیں:جیمز ڈوبنز

واشنگٹن (اے این این) پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت تعلقات سے متعلق نوازشریف کی کوششیں دیانتداری پر مبنی ہیں،بھارت کو مثبت کوششوں کا درست جواب دینا ہو گا،یہی اس کے مفاد میں ہے، افغانستان سے نیٹو انخلاءپر بھارتی تشویش بے معنی ہے،انخلاءکے بعد افغان عسکریت پسند بھارت کا رخ نہیں کرینگے۔امریکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں جیمز ڈوبنز نے کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر اور افغانستان کے بارے میں اختلافات کو دور کرنے کےلئے کام کرے تاکہ خطے میں امن قائم کرنے میں مدد مل سکے، بھارت کو پاکستان کی مثبت کوششوں کا صحیح جواب دینا ہو گا، یہی اس کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی تشویش پر بھی غور کرنا چاہیے کیونکہ ماضی کی کارروائیوں سے بھارت نے سبق حاصل کیا ہے اور پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم نواز شریف پاکستان بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کے سلسلے میں جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ انسانی بنیادوں پر کر رہے ہیں اور ان کی نیت دیانتداری پر مبنی ہے۔افغانستان میں امن بھارت پاکستان تعلقات پر منحصر ہے اگر دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات ہیں تو افغانستان میں خودبخود امن قائم ہو جائے گا۔
جیمز ڈوبنز

epaper

ای پیپر-دی نیشن