• news
  • image

لوگوں کی قطاریں‘ ایک لاکھ افراد نے نیلسن منڈیلا کا آخری دیدار کیا

لوگوں کی قطاریں‘ ایک لاکھ افراد نے نیلسن منڈیلا کا آخری دیدار کیا

جوہانسبرگ (آن لائن + اے ایف پی) جنوبی افریقہ کے سابق صدر اور نوبل انعام یافتہ رہنما نیلسن منڈیلا کا 3 روز میں ایک لاکھ افراد نے آخری دیدار کیا۔ یہ افراد ایک قطار بنائے ہوئے تھے۔ جمعہ کا روز تین روزہ عوامی سطح پر دیدار کا آخری دن تھا جس کے بعد منڈیلا کے تابوت کو ہٹا دیا گیا اور اسے اتوار کے روز مشرقی کیپ صوبہ میں انکے آبائی گاﺅں قونو میں تدفین کیلئے لے جایا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز ہزاروں کی تعداد میں لوگ قطار بنائے کھڑے تھے لیکن تاہم کئی واپس لوٹ گئے کیونکہ وہ بڑی تعداد میں لوگوں کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکے تھے۔ تدفین کی تقریب میں غیر ملکی شخصیات اور سینئر سیاستدانوں سمیت کم از کم 5ہزار افراد متوقع طور پر شرکت کریں گے ۔خاتون ترجمان فوملا ولیئمز نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ابتدائی پبلک سروس مکمل ہونے کے بعد تدفین کا لمحہ خاندان کی درخواست پر خالصتاً نجی معاملہ ہوگا ۔ولیئمز کا کہنا تھاکہ خاندان نے عندیہ دیا ہے کہ وہ تدفین کے معاملے کو خاندانی معاملہ رکھنا چاہتے ہیں ،وہ اسے ٹیلیویژ ن پر نہیں لانا چاہتے ،وہ نہیں چاہتے کہ جب تابوت کو دفنایا جارہا ہو تو لوگ یہ دیکھیں۔
منڈیلا

epaper

ای پیپر-دی نیشن