• news
  • image

پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی‘ کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی‘ کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) یورپی یونین کی جانب سے یکم جنوری سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دینے کے فیصلے کے بعد کراچی سٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس 25100اور 25200کی نفسیاتی حدیں بیک وقت عبور کرکے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاو¿سز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز اور غیر ملکی سرمایہ کاروںنے آئل ،بینکنگ اور ٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کی ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 25285پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی جا پہنچا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 184.70پوائنٹس اضافے سے 25256.70پوائنٹس پر بند ہوا ۔سرمایہ کاری مالیت میںمزید36ارب76 کروڑ5 لاکھ56 ہزار907 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر60 کھرب68ارب59 کروڑ43لاکھ 13 ہزار117 روپے ہوگئی ۔ مارکیٹ میں کل 22 کروڑ 2 لاکھ 44 ہزار ایک سو 90 حصص کا کاروبار ہوا۔ دریں اثناءلاہور سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کے دوران مجموعی طور پر 113 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 42 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا ۔ 4 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔ جبکہ 67 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 73.29 پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 4828.78 پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں کل 32 لاکھ 25 ہزار حصص کا کاروبار ہو ا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن