مانگا منڈی میں کھاد کی مصنوعی قلت‘ دکاندار کسانوں سے من مانے ریٹ وصول کرنے لگے
مانگا منڈی میں کھاد کی مصنوعی قلت‘ دکاندار کسانوں سے من مانے ریٹ وصول کرنے لگے
مانگامنڈی (نامہ نگار) مانگامنڈی میں کھاد ڈیلروں نے یوریا کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرکے من مرضی کے ریٹ قائم کرنے شروع کر دیئے۔ کسانوں نے کھاد ڈیلروں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ یوریا کھاد کی قیمت 1650 روپے بوری مقرر ہے مگر مانگامنڈی کے تمام دکاندار یوریا کھاد کے 2000 سے لیکر 2250 روپے بوری زائد وصول کر رہے ہیں۔ اگر دکانداروں کو حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں کے مطابق کھاد فروخت کرنے کا کہیں تو وہ جان بوجھ کر یوریا کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرکے کسانوں کو بلاوجہ تنگ کرتے ہیں۔ کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوریا کھاد مقررکردہ نرخوں پر مہیا کی جائے اور مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔