• news

غنی گیس لمیٹڈ 21 دسمبر سے پورٹ قاسم میں نئے میڈیکل گیس پلانٹ کا آغاز کرے گی

غنی گیس لمیٹڈ 21 دسمبر سے پورٹ قاسم میں نئے میڈیکل گیس پلانٹ کا آغاز کرے گی

لاہور (پ ر) لاہور میں کامیابی کے بعد غنی گیس لمیٹڈ پورٹ قاسم کراچی میں 21 دسمبر کو ایک نئے صنعتی اور میڈیکل گیس پلانٹ کا آغاز کرے گی۔ 1.1 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے اس جدید ترین پلانٹ سے صنعت میں استعمال کے لئے 110 ٹن روزانہ کی پیداوار ہوگی۔ منیجنگ ڈائریکٹر حافظ فاروق احمد نے بتایا کہ پلانٹ ماحولیاتی تحفظ کے بین الاقوامی اصولوں کے عین مطابق قائم کیا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن