• news

اسلامی بینکنگ سسٹم سے معاشی بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے: صدر گوجرانوالہ چیمبر

اسلامی بینکنگ سسٹم سے معاشی بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے: صدر گوجرانوالہ چیمبر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نعمان صلاح الدین نے کہا کہ معاشی اور مالی بحران پر قابوپانے کیلئے اسلامک بینکنگ سیکٹر انڈسٹری سے وابستہ افراد کو مدد دے سکتا ہے۔بلا سود قرضوں کی فراہمی سے صنعتی ترقی کے فروغ اور کاروباری استحکام میں کافی مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گفٹ یونیورسٹی میں اسلامک بینکاری کے موضوع پر ہونے والے سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔سیمینار میں ڈاکٹر ظفر ڈین فاسٹ یونیورسٹی لاہور ،فیصل اقبال کنٹری کارپوریٹ میزان بنک ،عامر نذیر بھٹی چیف مینجر سٹیٹ بنک گوجرانوالہ، بینکوں کے افسران کے علاوہ مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن