• news

ججز نظر بندی کیس میں پیشی ۔ اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی

 اسلام آباد (اے این این+ نوائے وقت رپورٹ)  اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے سابق صدر مشرف پر دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ججز نظر بندی کیس میں عدالت میں پیشی کے موقع پر فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر نے  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جواب جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ججز نظر بندی کیس میں مشرف کی کچہری میں آمد اور عدالت میں پیشی کے موقع پر دہشت گردی کے حملے کا خدشہ ہے، انہیں مختلف کالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں ملی ہیں، اسلام آباد کچہری میں سائلین کی آمدورفت اور لوگوں کا رش ہوتا ہے اس لئے ہر شخص کی چیکنگ نہیں کی جاسکتی اور دہشت گردی کے حملے کو روکنے کیلئے انتظامات  ممکن نہیں ہیں اس لئے  ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس سابق صدر کو فول پروف سکیورٹی نہیں دے سکتی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ججز نظر بندیکیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ سے متعلق درخواست پر اسلام آباد پولیس اور چیف کمشنر سے  جواب طلب کیا گیا۔ کیس کی سماعت20  دسمبر کو دوبارہ ہونی  ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے  مشرف کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت نہیں کی۔ پرویز مشرف کیلئے مقدمے کی سماعت محفوظ جگہ پر کرنے کی درخواست دی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن