کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، او آئی سی کو مداخلت کا اختیار نہیں
نئی دلی (اے این این) بھارت نے مسئلہ کشمیر سے متعلق او آئی سی کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، او آئی سی کو اندرونی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے، اسلامی کانفرنس کا موقف گمراہ کن ہے بیان سے مایوسی ہوئی ۔ جنیوا میں اسلامی کانفرنس کی جانب سے دیئے گئے بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا ایک بار پھر او آئی سی نے کشمیر سے متعلق بیان دیکر ہمیں مایوس کر دیا کیونکہ ریاست جموںوکشمیربھار ت کا اٹوٹ انگ ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ہم کشمیر سے متعلق او آئی سی کے بیانات اور قرار دادیں مسترد کرتے ہیں کیونکہ او آئی سی کو یہ منڈیٹ حاصل نہیں کہ وہ لائن آف کنٹرول پر حالیہ واقعات کے حوالے سے بھارت کے اندرونی معاملات میںمداخلت کرے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ او آئی سی نے جنیوا اجلاس میں ایک قرار داد منظور کی تھی جس میں کشمیر کے پر امن حل کی وکالت کی گئی تھی اور اس سے متنازعہ قرار دیکر بھارت پر زور دیا گیا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر اس کی فوج متواتر خلاف ورزیاں کر رہی ہیں اور پاکستان کے صبر و تحمل کی تعریف کی تھی۔