• news

چیف جسٹس تصدق جیلانی کی عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری آمد

لاہور( وقائع نگار خصوصی )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی عہدہ سنبھالنے کے بعد ہفتہ کے روز پہلی بار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری آئے۔ان کی آمدکے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں سراغ رساں کتوں کی مدد سے ارد گرد کے علاقے کی تلاشی لی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے تو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈآف آنر پیش کیا اور بینڈ پر ملی نغموں کی دھنیں بجائیں۔ لاہور رجسٹری کے عملے اور وکلاء رہنمائوں نے وفود کی شکل میں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی سے ملاقات کرکے انہیں عہدہ سنبھلانے پر مبارکباد دی۔ چیف جسٹس نے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر مال روڈ اور ملحقہ شاہراہوں پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری والی سڑک کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن