علماء کیخلاف مقدمات کا سلسلہ فوری بند کیا جائے، اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور
فیروز والا (نامہ نگار) اہلسنت جماعت شاہدرہ کے علمائے کرام کا اجلاس زیر صدارت ممتاز عالم دین علامہ مجاہد الرسول خان منعقد ہوا۔ اجلاس میں علامہ صاحبزادہ نصیر احمد قادری، علامہ صاحبزادہ خادم حسین شرقپوری، مولانا محمد نواز، مولانا غلام حسین نوری، مولانا بدر منیر، الحاج غلام رسول نقشبندی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشترکہ قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ علمائے کرام کے خلاف لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی آڑ میں درج مقدمات کا سلسلہ فوری بند کیا جائے اگر انتظامیہ نے جمعۃ المبارک کے اجتماعات کے دوران سپیکر چلانے کی اجازت نہ دی تو علماء اہم قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔