ہمارا آئین اور قانون صرف قرآن ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور(خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تمام اقوام ہمیں زیر کرنے پر کمربستہ ہیں۔ پھر وہ ہمارے حکمران ہونگے اسی لئے وہ مختلف حیلوں‘ ہتھکنڈوں‘ دہشت گردی کے الزامات سے مسلمانوں کو زیر رکھے ہوئے ہیں اور دوسرے ہمارے اپنے گفتار اور کردار میں بھی واضح فرق ہے اور یہی بات ہماری ذلت و رسوائی کا باعث ہے۔ ہماری تمام اچھائیاں یہ اقدام اپنا کر ہم پر حکمران ہیں۔ آج بھی دنیا کے تمام مسلمان ممالک اپنے حالات پر نظر ڈالیں تو یقینا یہی وجوہات سامنے آئیں گی اور ان پر عملدرآمد سے ہم دوبارہ اپنی عظمتِ رفتہ حاصل کر سکتے ہیں۔