• news

حسینہ واجد اسلام دشمنوں کا آلہ کار نہ بنے: میاں جمیل

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی دنیا بنگلہ دیش کی حکومت کی اسلام پسندوں کے خلاف انتقامی کارروائی کا نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید پاکستان کے مرکزی سربراہ میاں محمد جمیل نے تحریک دعوت توحید کے زیراہتمام اجتماعات اور کانفرنسز سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد اسلام دشمن قوتوں کا آلہ کار نہ بنے‘ اپنے والد کے انجام سے سبق سیکھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ‘ اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ کا مقابلہ کرنے کیلئے اسلامی ممالک اور مذہبی قیادت کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ میاں جمیل نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے قرآن و سنت کی دعوت کو عام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک دعوت توحید کے پلیٹ فارم سے پیغام قرآن و سنت عام کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علمائ‘ طلبہ‘ وکلاء اور صحافیوں سمیت زندگی کے ہر طبقہ سے تعلق رکھتے شخص کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن