جے یو آئی ف کا خیبر پی کے کے بلدیاتی ایکٹ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ
پشاور (این این آئی) جمعیت علماء اسلام نے بلدیاتی ایکٹ کی چند شقوں کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے جلال الدین ایڈوکیٹ، عیسیٰ خان ایڈوکیٹ اور عبیدا اللہ انور ایڈوکیٹ پر مشتمل وکلاء پینل تشکیل دے دیاگیا۔ اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پی کے بلدیاتی انتخابات کیلئے قائم کردہ کمیٹی کے چیئرمین عبدالجلیل جان کی صدارت میں صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔