• news

مشرق وسطی میں برفانی طوفان نے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

دمشق (اے پی پی) مشرق وسطی میں آنے والے برفانی طوفان نے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برفانی طوفان کی وجہ سے شام کے دارالحکومت دمشق میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ شدید برف باری کی وجہ سے بیروت اور دمشق کو ملانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے جبکہ بیت المقدس میں شدید برف باری کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق گذشتہ 54 سال میں شدید  برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن