عراق : بم دھماکے، 15 جاں بحق، 2 محافظوں کو قتل کرکے فرار 14 دہشتگرد گرفتار
بغداد (این این آئی+ اے ایف پی) عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک حراستی مرکز سے 22 مشتبہ دہشت گرد و محافظوں کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز عراقی حکام نے بتایا کہ مفرور دہشت گردوں میں سے14 کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے یہ مشتبہ افراد بغداد کے علاقے کاظمیہ میں واقع ایک حراستی مرکز سے فرار ہوئے تھے۔ ادھر بازار میں 2 بم دھماکوں اور تشدد کے واقعات میں مزید 15 افراد مارے گئے۔ 2 بم بغداد کے نواحی علاقے نہروان میں پھٹے ہے کربلا میں کار بم دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔