آسام سرحد پر علیحدگی پسندوں کے حملے میں 6 بھارتی فوجی مارے گئے
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست آسام سرحد پر علیحدگی پسندوں کے حملے میں 6 بھارتی فوجی مارے گئے۔ نیشنل ڈیموکریٹک فینڈز آف بودا لینڈ علیحدہ ریاست کا مطالبہ کررہے ہیں۔بھارتی پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا علیحدگی پسندوں نے گاڑی کو نش انہ بنایا اور اس میں سوار 6 اہلکار موقع پر مارے گئے کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یاد رہے نصف درجن سے زائد بھارتی ریاستوں میں علیحدگی پسند مائو نواز اور نکسل باڑیوں جیسے گروپس سرگرم ہیں ۔