• news

بیٹیوں سے مبینہ بداخلاقی‘ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان کو شفاف کارروائی کی ہدایت کر دی

بیٹیوں سے مبینہ بداخلاقی‘ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان کو شفاف کارروائی کی ہدایت کر دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سخی سرور پولیس نے بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے باپ کو ہائیکورٹ کے حکم پر گرفتار کرکے رپورٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان کو عدالت میں پیش کر دی۔ عدالت عالیہ کے کمپلینٹ سیل نے معاملہ کو نمٹاتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ جلد از جلد شفاف و آزادانہ ٹرائل کو یقینی بنایا جائے۔ موضع جیدی کی رہائشی 18 سالہ اور 22 سالہ بہنوں نے بارڈر ملٹری پولیس کو بتایا کہ ان کا باپ غیراخلاقی حرکات کرتا ہے۔ متاثرہ لڑکیوں نے کہا کہ ڈر ہے کہ ان کا باپ ان کی چھوٹی بہنوں کے ساتھ بھی بداخلاقی شروع کر دے گا۔ تھانہ سخی سرور بارڈر ملٹری پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن