• news

عبدالقادر ملا کی پھانسی کے خلاف ہائیکورٹ بار میں علامتی بھوک ہڑتال

عبدالقادر ملا کی پھانسی کے خلاف ہائیکورٹ بار میں علامتی بھوک ہڑتال

لاہور (وقائع نگار خصوصی) انسانی حقوق فرنٹ انٹرنیشنل کے سربراہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکٹ نے بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کو احتجاجی مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ عبدالقادر ملا کو پھانسی دینے پر شدید احتجاج کیا گیا۔ مراسلہ میں کہا گیا کہ بنگلہ دیش حکومت کا عبدالقادر ملا کو پھانسی دینا پاکستان سے بدترین نفرت کا اظہار ہے۔ عبدالقادر کا قتل عدالتی قتل ہے۔ اس سانحے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں علامتی بھوک ہڑتال بھی کی گئی۔دریں اثنا عبدالقادر ملا کو پھانسی دینے کے خلاف میاں محمد رﺅف ایڈووکیٹ کی قرارداد پر غور و خوض کیلئے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاﺅس کا اجلاس کل 16 دسمبر بروز سوموار 10:30 بجے دن کیانی ہال میں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن