• news
  • image

نئے گانے والوں نے موسیقی کا بیڑہ غرق کر دیا ہے: ترنم ناز

نئے گانے والوں نے موسیقی کا بیڑہ غرق کر دیا ہے: ترنم ناز

لاہور(آئی این پی) گلوکارہ ترنم ناز نے کہا ہے کہ نئے گانے والوں نے موسیقی کا بیڑہ غرق کر دیا ہے‘ اب ہر کوئی کمپیوٹر پر گانے تیار کر کے گلوکار بن رہا ہے۔ گلوکارہ ترنم ناز نے کہا کہ اب موسیقی رہی ہی نہیں ہے کیونکہ نہ تو کوئی گانے والے گلوکار ہیں اور نہ ہی موسیقی سننے والے سامعین ہیں‘ آج کل موسیقی کا کسی کو علم نہیں اور جن کو الف ب نہیں آتی وہ بھی گلوکار بنے ہوئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نئے گلوکاروں میں کوئی بھی ایسا گلوکار نہیں جو مستقبل میں موسیقی کا نام روشن کر سکے سب ڈنگ ٹپاﺅ پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن