• news

ننکانہ میں ایک، فیصل آباد میں 3 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا

ننکانہ میں ایک، فیصل آباد میں 3 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا

ننکانہ صاحب + فیصل آباد (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) ننکانہ صاحب میں ایک اور فیصل آباد میں 3 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں سسرال جانے والی اکیلی خاتون کو واقف کار نے بے آبرو کروا ڈالا۔ چک نمبر 655کی مافیہ سسرال شاہکوٹ جانے کیلئے لاری اڈہ ننکانہ صاحب پہنچی تو وہاں اسکے محلے دار موٹر سائیکل سوار شمیم حیدر نے اسے شاہکوٹ پہنچانے کا جھانسہ دےکر اپنے ساتھ بٹھا لیا، جب شمیم حیدر چک نمبر 5 نہر کی پٹری پر پہنچا تو اس نے اپنے جاننے والے محمد جاوید سکنہ 20 چک کو بلا لیا جس پر محمد جاوید نے مافیہ بی بی کو ڈرا دھمکا کر اپنی شیطانی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ فیصل آباد کے چک 232 ر۔ب کے محمد شاہد نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے اسکی اہلیہ گھریلو کام کاج میں مصروف تھی کہ ملزمان قیصر وغیرہ زبردستی اسے اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے اور اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ غلام محمدآباد ڈی بلاک کے محمد سلیم کی اہلیہ کو ملزمان ناصر وغیرہ نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ سٹی جڑانوالہ لنڈا بازار مارکیٹ کی خاتون (ر) گھر پر موجود تھی کہ مسلح ملزمان فرید وغیرہ زبردستی گھر میں داخل ہوگئے اور اسے زبردستی زیادتی کانشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔
زیادتی

ای پیپر-دی نیشن