حکومت کا امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ
حکومت کا امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ
اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع کے مطابق نوازشریف حکومت نے ”تحریک“ کی آڑ میں امن وامان کا مسئلہ پیدا کرنے والوں سے ”آہنی ہاتھ“ سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے کی کوششوں کو سختی سے کچل دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت ڈی چوک کے سامنے کسی جماعت کو احتجاجی دھرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ اس سلسلے میں حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے پنجاب حکومت تحریک انصاف کو 22دسمبر کو لاہور میں مہنگائی کے خلاف ہونے والے مظاہرے کو پ±رامن رہنے کی یقین دہانی حاصل کرے گی۔ اس کے لئے روٹ کا تعین کردیا جائے گا۔ اگر اس کی خلاف ورزی کی گئی تو قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کریں گے۔ وفاقی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام نے نوائے وقت کو بتایا کہ ماضی کی طرح کسی کو بھی حکومت کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے دھرنا ڈرامہ رچانے نہیں دی جائے گی۔ جب وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے عمران خان کے احتجاجی مظاہرے کے بارے میں استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں۔ ہم ہر قسم کی سیاسی تحریک کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
امن و امان