بھارت نے پاکستانی سرحد کیساتھ مواصلات اور نگرانی کا جدید سسٹم قائم کر دیا
بھارت نے پاکستانی سرحد کیساتھ مواصلات اور نگرانی کا جدید سسٹم قائم کر دیا
نئی دہلی/ جموں (اے این این) بھارت نے پاکستان سے ملحقہ سرحد پر مواصلات اور نگرانی کا جدید سسٹم قائم کردیا۔ بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل وریندر سنگھ نے بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بی ایس ایف نے انٹرنیشنل بارڈر پر دراندازی کو روکنے اور سرحدی نگرانی کیلئے مواصلات ا ور نگرانی کا جدید نظام (سی ایس ایس) قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا اس نظام کا مقصد شدت پسندوں کی جانب سے دراندازی روکنے کے علاوہ سرحد کی نگرانی بھی کرنا ہے اس نظام میں بلٹ پروف موبائل بنکرز، جدید کیمرے، رات کو دیکھنے والے آلات وغیرہ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا ایک بنکر میں کم ازکم 8 کیمرے فلڈ لائٹس، مائیکس اور دیگر آلات نصب ہیں۔ انہوں نے کہا ابتدائی طورپر یہ نظام پہاڑی اور نشیبی حصوں میں نصب کیا گیا۔ انہوں نے کہا یہ پورا نظام بی ایس ایف نے خود تیار کیا ہے اور اس کا مقصد رات کے اوقات اور دھند جیسی صورتحال میں سرحد کی نگرانی یقینی بنانا ہے۔
جدید سسٹم