• news

پاکستان کا ایٹمی پروگرام پنساری کی دکان نہیں جو چاہے جوڑے اور پھوڑے: ڈاکٹر قدیر

پاکستان کا ایٹمی پروگرام پنساری کی دکان نہیں جو چاہے جوڑے اور پھوڑے: ڈاکٹر قدیر

کراچی (آن لائن) محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدےر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے جوہری پروگرام پنساری کی دکان نہیں کہ جو چاہے جوڑے اور پھوڑے۔ پاکستان کا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے سےلانی وےلفےئر ای ٹےکنالوجی کے جس پروگرام پر کام کررہی ہے خوش آئند ہے۔ سےلانی وےلفےئر ٹرسٹ نے اب تک مختصر مدت میں اتنے فلاحی کام کےے ہیں کہ جنت کی تمام خالی جگہیں پر ہوچکی ہوں گی۔ نےو کلےئر ٹےکنالوجی پاکستان کے تحفظ کی ضمانت ہے لیکن ےہ ہمارا قومی المیہ ہے کہ ےہاں جاہل حکومت کرتے ہیں پڑھے لکھے ان کی رعےت ہوتے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کو اللہ جنت نصےب کرے جنھوں نے 1974میں ایٹمی قوت کی میری پیشکش کو قبول کیا میں نے ملک کی سلامتی کے لئے بےرون ملک کی پر کشش ملازمت کو خیر باد کہا۔ یہاں سرماےہ دار ٹےکس ادا کرتے ہیں اور ان ٹےکسوں کی رقم پر راجہ پروےز اشرف جےسے حکمران ڈاکہ ڈالتے ہیں انھوں نے 52ارب روپے لٹا دئےے کیا ےہ دولت ان کی جاگیر تھی ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو سےلانی وےلفےئر انٹرنےشنل ٹرسٹ کے زےر اہتمام بہادرآباد میں واقع ہیڈ آفس میں اطلاعاتی ٹےکنالوجی کے تعلیمی سےمینار سے بحےثےت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازےں سےمینار سے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد بشےر فاروق قادری، عامر رضا مدنی، یشاءاللہ افغان ، محمد غزال، نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر عبد القدےر خان کو اس موقع پر سیلانی وےلفےئر کے صدر محمد ےوسف لاکھانی نے ےادگاری شےلڈ پےش کی۔ اےوان صدر اور اےوان وزےر اعظم کے سائے مےں آباد غرےب بستےوں مےں پانی اور تعلےم اور بجلی کی سہولت دستےاب نہےںتھی جہاں ہم نے اپنی اےن جی او کی مدد سے ےہ سہولتےں انہےں فراہم کےں۔ مےں نے کھوکھر اپار کے راستے پےدل جوتے گلے مےں ڈال کر بھوپال سے پاکستان کےلئے ہجرت کی۔غربت کے باوجود محنت سے تعلےم حاصل کی۔ ہندو بہت متعصب ہے پاکستان اےٹمی قوت نہ بنتا تو دس سال سے زےادہ عرصے تک اس کا قائم رہنا مشکل تھا۔ جب 84 ءمےں جنرل ضےاءالحق کو پاکستان کے نےو کلےر طاقت حاصل کرنے کی نوےد دی تو انہوں نے مجھے گلے لگا لےا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ملک کے خلاف ہونے والی اندرونی سازشوں اور خطرات کا درست ادراک نہےں کرسکے آج پاکستان اندرونی سازشوں مےں گھرا ہوا ہے۔سبزی والے سے لے کر حکمران تک کرپشن مےں ملوث ہےں ےہ داخلی سلامتی کےلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
ڈاکٹر قدیر

ای پیپر-دی نیشن