نیٹو سپلائی روکنے سے کچھ نہ ہوگا، ڈرون مار گرائے جائیں: طاہر القادری
نیٹو سپلائی روکنے سے کچھ نہ ہوگا، ڈرون مار گرائے جائیں: طاہر القادری
لاہور (آئی این پی) عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی روکنے سے کچھ نہیں ہوگا ڈرون مار گرائے جائیں، کوئی اور نہیں پاکستان کا قومی مفاد اہم ترین ہے، انقلاب کی جماعت جلد اور مناسب وقت پر ہوگی، سنار کی ٹھک ٹھک کا قائل نہیں، لوہار کی چوٹ کا قائل ہوں، پاکستان ایک بار پھر چند خاندانوں کے ہاتھوں بک گیا، کرپشن جیت گئی اور غریب ہار گیا، ٹیکس چوروں اور لوٹ مار کرنے والوں کو اللہ کی مد د اور 18 کروڑ عوام کے تعاون سے روکیں گے، کرپشن مافیا کی لوٹ مار اور ہوشربا مہنگائی کیخلاف 29 دسمبر سے ملک گیر احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوروں اور لوٹ مار کرنے والوں کو اللہ کی مدد اور 18 کروڑ عوام کے تعاون سے روکیں گے۔ ملکی خودمختاری، استحکام اور غریب عوام کو لٹیروں سے نجات دلانے کیلئے جلد ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت قائم ہوگی جس سے انقلاب آئے گا۔