• news

ماڈل ٹاﺅن سے پی ٹی آئی خوشاب کے رہنما کو نامعلوم کار سوار اٹھا کر لے گئے اغواءکا ڈرامہ رچایا جاسکتا ہے: پولیس

ماڈل ٹاﺅن سے پی ٹی آئی خوشاب کے رہنما کو نامعلوم کار سوار اٹھا کر لے گئے اغواءکا ڈرامہ رچایا جاسکتا ہے: پولیس

لاہور (نامہ نگار) ماڈل ٹاﺅن کے علاقہ میں کار سوار نامعلوم افراد پی ٹی آئی خوشاب کے ٹکٹ ہولڈر کو اٹھا کر لے گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو سیل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ماڈل ٹاﺅن کے رہائشی میر مختار سنگھا خوشاب پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف تفتیش کی جا رہی ہے۔ مغوی کو تاوان کیلئے اغوا نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس سلسلہ میں ابھی تک لواحقین کو کوئی فون کال موصول ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ انکی سیاسی مخالفت چل رہی تھی۔ پی ٹی آئی کے اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ میر مختار کو مخالفین نے اغوا کروایا، اگر بازیاب نہ کروایا گیا اور ملزموں کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کرینگے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حالات مشکوک ہیں، اغوا کا ڈرامہ بھی رچایا جاسکتا ہے۔
میر مختار

ای پیپر-دی نیشن