پاکستان، افغانستان، وسطی ایشیا کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے: مشیر خارجہ
اسلام آباد (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان، وسطی ایشیا اور پاکستان کے درمیان تجارتی اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق وہ یہاں پاکستان افغانستان کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کررہے تھے۔ سرتاج عزیز نے کہا 1980ء کے عشرے کے برعکس افغانستان میں عالمی برادری کی مسلسل شمولیت بڑی اہم ہے جب وہاں سے روس کے انخلاء کے بعد اسے تنہا چھوڑ دیاگیا تھا۔ انہوں نے کہا افغانستان کے معاملات میں پاکستان کی عدم مداخلت کی پالیسی سے دوطرفہ تعلقات کی بہتری میں مدد ملی ہے۔