• news

پاکستان افغان سرحدی علاقے میں القاعدہ کمزور ہوچکی: امریکی ماہرین

نیویارک (آن لائن) امریکی ماہرین برائے انسداد دہشت گردی نے انکشاف کیا ہے کہ پاک افغان سرحدی علاقے میں القاعدہ کمزور ہوچکی ہے،لیکن شام، صومالیہ، یمن ، لیبیا اور مغربی افریقہ میں زور پکڑ رہی ہے اور اب بھی امریکہ اور یورپی ممالک کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت اور ڈرون حملوں نے تو القاعدہ کو کمزور کیا لیکن شام کی خانہ جنگی میں انتہاپسندوں کی بڑی تعداد القاعدہ میں شامل ہوئی، جس نے اس نیٹ ورک کو پھر سے پیروں پر کھڑا کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن