مسلم لیگ ن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا
کوئٹہ ( این این آئی) مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی ترجمان نے صوبائی الیکشن کمشنر کی طرف سے 7دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے رزلٹ کو مسترد کردیا صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ میٹروپولٹین سے مسلم لیگ ن نے 7سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ صوبائی الیکشن کمیشن نے 5سیٹوں کا اعلان کیا اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کی ہمارے اعداد وشمار کے مطابق صوبے میں مسلم لیگ ن نے اکثریت حاصل کی ہے جبکہ اکثریتی پارٹی کو چوتھے نمبر کی پوزیشن پر ظاہر کیا گیا آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے امیداروں نے سینکڑوں کی تعداد میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ڈیرہ بگٹی سے 14یونین کونسلوں میں بلا مقابلہ ڈسٹرکٹ ممبر اور کونسلر منتخب ہوئے۔