میران شاہ میں ایک اور کیس سامنے آ گیا ملک میں پولیو متاثرین کی تعداد 75 ہو گئی
شمالی وزیرستان (نوائے وقت رپورٹ) شمالی وزیرستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا۔ قومی ادارہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ میرانشاہ کے 12 ماہ کے بچے ناصر میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 75 ہو گئی۔ خیبر پی کے میں 10، سندھ میں 7، پنجاب میں 6 اور فاٹا میں 52 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔