پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر کی کتاب ”شاہ حبشہ خدمت نبوی میں“ کی تقریب رونمائی کل ہو گی
پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر کی کتاب ”شاہ حبشہ خدمت نبوی میں“ کی تقریب رونمائی کل ہو گی
لاہور (پ ر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ عربی کے سابق چیئرمین‘ سابق پرنسپل اورئینٹل کالج‘ سابق ڈین اسلامک فیکلٹی‘ چیئرمین مسند علی ہجویری ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر کی کتاب ”شاہ حبشہ خدمت نبوی میں“ کی تقریب رونمائی کل 17 دسمبر (منگل) کو الرازی ہال پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں ہو گی جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کریں گے۔ ڈاکٹر اجمل نیازی‘ ڈاکٹر مجاہد منصوری‘ پروفیسر ڈاکٹر سید مظہر معین‘ پروفیسر ڈاکٹر سید قمر علی زیدی اور پروفیسر ڈاکٹر سعد صدیقی خطاب کریں گے۔