22 دسمبر کو عوامی احتجاج کا بھرپور مظاہرہ ہوگا: عبدالعلیم خان
22 دسمبر کو عوامی احتجاج کا بھرپور مظاہرہ ہوگا: عبدالعلیم خان
لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ناکام پالیسیوں کے باعث ملکی حالات دن بدن حکمرانوں کے ہاتھوں سے نکلتے جا رہے ہیں۔ غربت ختم کرنے کے بجائے غریبوں کا خاتمہ کرنے والوں کو عوام زیادہ دیر برداشت نہیں کر سکیں گے اور عمران خان کی کال پر 22 دسمبر کو عوامی احتجاج کا بھرپور مظاہرہ ہوگا اور آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر چلنے والوں کو نظرثانی کرنا پڑے گی۔