• news

چہلم امام حسینؓ کے روٹ پر قدغن برداشت نہیں کرینگے: عبدالخالق اسدی عبدالقادر ملا کی شہادت پر اظہار مذمت

چہلم امام حسینؓ کے روٹ پر قدغن برداشت نہیں کرینگے: عبدالخالق اسدی عبدالقادر ملا کی شہادت پر اظہار مذمت

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ چہلم امام حسین ؓ کے روٹ پر قد غن ناقابلِ برداشت ہوگا، حکومت شر پسندوں کولگام دے نہ کہ محب وطن پر امن شہریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالے ۔ مذہبی جلوسوں پر پابندی کی باتیں کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ اس امر کااظہار انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے صدارتی خطاب میںکیا۔اجلاس میں عبدالقادر کی شہادت پر اظہار مذمت کیا اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن