• news

بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی: شیخ اعظم

بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی: شیخ اعظم

لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ اعظم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے۔ ہماری قیادت پاکستان کو خوشحالی کے راستے پر ڈالنے کیلئے انتھک جدوجہد کر رہی ہے جی پی ایس پلس کا حصول ملک کو ترقی کی شاہراہ پر لے جائیگا۔ نواز شریف کا ویژن ٹریڈ ہے مسلم لیگ ن نے ایڈ کی پالیسی کو ٹھکرا دیا ہے۔ نوجوانوں کیلئے قرضہ سکیم ملک کی تقدیر بدل دیگی۔ مسلم لیگ ن عمل کرنے والی جماعت ہے جبکہ ہمارے مخالفیین صرف بڑھکیں لگا رہے ہیں۔ شیخ اعظم نے خواجہ عمران نذیر ایم پی اے کو پارلیمانی سیکرٹری بننے پر مبارکباد دی۔

ای پیپر-دی نیشن