خواجہ محبوب الٰہی تبلیغی دورہ پر انڈونیشیا روانہ
خواجہ محبوب الٰہی تبلیغی دورہ پر انڈونیشیا روانہ
لاہور (پ ر) مبلغ اسلام حضرت خواجہ محبوب الٰہی سجادہ نشین آستانہ عالیہ وادی عزیز شریف تبلیغی دورے پر انڈونیشیا روانہ ہو گئے جہاں وہ مختلف شہروں میں ذ کر خدا و ذکر حبیب کبریا کانفرنسز کی صدارت کریں گے اور مخلوق خدا کو توحیدی باری تعالیٰ اور محبت رسول سے روشناس کرائیں گے۔ لاہور ایئرپورٹ پر ان کے عقیدتمندوں اور کثیر تعداد میں علماءمشائخ نے انہیں ذکر خدا کی صداﺅں میں روانہ کیا۔ جکارتہ پہنچنے پر آپ کا شاندار استقبال کیا گیا۔