• news

فرقہ وارانہ منافرت روکنے کیلئے قومی کانفرنس بلائی جائے: علامہ ریاض شاہ

فرقہ وارانہ منافرت روکنے کیلئے قومی کانفرنس بلائی جائے: علامہ ریاض شاہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ ”یا رسول اﷲﷺ“ کہنے والے ملک کی اصل طاقت ہیں، صوفیاءکے ماننے والوں کے حقوق پامال نہیں ہونے دیں گے ۔ اہلسنّت کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، اہلسنّت پرامن ہیں اور ہمیشہ پرامن رہیں گے۔ اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والے متحد ہو جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راہ والی میں سنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا کہ اہلسنّت محبت اور امن کی آواز مدہم نہیں ہونے دیں گے۔۔ فرقہ وارانہ منافرت کے خاتمے کے لیے مذہبی راہنماﺅں کی قومی مشاورتی کانفرنس بلائی جائے۔ مغربی اور بھارتی ثقافت کی یلغار کو روکنا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن