امام احمد رضاؒ اور شاہ احمد نورانیؒ نے مسلم امہ کی درست رہنمائی کی: ظفر مجددی
امام احمد رضاؒ اور شاہ احمد نورانیؒ نے مسلم امہ کی درست رہنمائی کی: ظفر مجددی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جماعت اہلست برطانیہ و یورپ کے مرکزی رہنما علامہ ظفر محمود مجددی نے کہا کہ اعلیٰ حضرت اما م شاہ احمد رضا خان اور حضرت امام شاہ احمد نورانی صدیقی نے اپنے اپنے دور میںامت مسلمہ کی سیاسی اور مذہبی راہنمائی کی۔دو قومی نظریہ اعلیٰ حضرت پیش کیا جبکہ اس نظریہ کے تحفظ کے لئے قائد اہلسنت نے بھرپور جدجہد کی۔بحرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے ہمیںان کے افکار سے راہنمائی لینا ہو گی۔ان خیالات کا اظہار علامہ ظفر محمود مجددی نے ادارہ نور العرفان میں جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ مجددین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی صاحبزادہ سنان تیمور چشتی، علامہ حافظ محمد حسین، مفتی یٰسین حیدر، نورالمصطفیٰ نورانی، مفتی طارق محمود نقشبندی، اور ڈاکٹر مشتاق احمد نے بھی خطاب کیا۔ علامہ ظفر محمود مجددی نے کہا کہ ا س وقت موساد، را اور سی آئی اے پاکستان میں فرقہ واریت کی بنیاد پر افراتفری پھیلا کر ہمیں کمزور سے کمزور تر کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔