بھارت کو پسندیدہ قراردینے کی بات حب الوطنی کے منافی ہے: زواربہادر
بھارت کو پسندیدہ قراردینے کی بات حب الوطنی کے منافی ہے: زواربہادر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان کے علامہ قاری محمد زوار بہادرنے کہا ہے کہ بھارت سے ویزہ ختم کرنے کی باتیں اور بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینا جیسی باتیں کرناحب وطنی نہیں حکمرانوں کے ایسے بیانات نے پاکستانیوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے بھارت سے ویزہ ختم کرنا نظریہ پاکستان ختم کرنے کے مترادف ہے ، لاکھوں مسلمانوں نے جس نظریے کے لئے قربانیاں دیں جانوں کے نذرانے پیش کیے ماﺅں ،بہنوں ،بیٹیوں نے عزتیں قربان کیں اس طرح کا بیان افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جا معہ مسجد اللہ والی لاہور کینٹ میں امام شاہ احمدنورانی کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس سے حافظ نصیر احمد نورانی، مفتی تصدق حسین، مولانا شبیر حسین فریدی اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ جمعیت علماءپاکستان اپنے قائدامام شاہ احمد نورانی کے نقش قدم پر قائم ہے اور وہ ملک میں اپنے ذاتی اقتدار کے لئے نہیں بلکہ نظام مصطفےٰ کو اقتدار میں لانے کے لئے کوشاں ہے۔