• news

غریبوں‘ ضرورت مندوں کی دستگیری ہر مسلمان پر لازم ہے: پروفیسر مزمل احسن

غریبوں‘ ضرورت مندوں کی دستگیری ہر مسلمان پر لازم ہے: پروفیسر مزمل احسن

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پروفیسر مزمل احسن شیخ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ رحمن و رحیم ہے وہ کیسے اپنے بندوں پر بلائیں نازل کر سکتا ہے۔ بلا تو لوگ ہیں جو جھوٹ‘ فراڈ‘ دھوکے اور ظلم سے انسانوں کی زندگیاں عذاب بنا دیتے ہیں۔ وہ مزمل مسجد چوک یتیم خانہ میں ختم قرآن پاک کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ غریبوں‘ بیماروں‘ ضرورت مندوں کی دست گیری کریں۔ اس سے امن بھی قائم ہو گا اور دل کو سکون بھی ملے گا۔ نحوست سے بچنے کیلئے صدقہ کریں کیونکہ صدقہ و خیرات بلا¶ں کو کھا جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دعا سے تقدیر بدل جاتی ہے۔ شرط یہ ہے کہ ہم سچے دل سے اللہ سے رجوع کریں۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ ہمارے حکمرانوں کو ہدایت نصیب کرے۔

ای پیپر-دی نیشن