محتسب پنجاب کے تمام دفاتر میں آج ”پنشنرز ڈے“ منانے کا فیصلہ
محتسب پنجاب کے تمام دفاتر میں آج ”پنشنرز ڈے“ منانے کا فیصلہ
لاہور (خبر نگار) محتسب پنجاب جاوید محمود نے سوموار 16 دسمبر کو محتسب پنجاب کے تمام دفاتر میں ”پنشنرز ڈے“ کا انعقاد کرنے کی ہدایت کی ہے اور ”پنشنرز ڈے“ کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انچارج محتسب پنجاب پنشن سیل وزیر احمد قریشی لاہور میں کھلی کچہری لگا کر پنشنرز کی شکایات سنیں گے ۔