لالو پرشاد یادیو کی ضمانت پر رہائی
اسلام آباد (این این آئی)چارہ سکینڈل میں گرفتار بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرشاد کو جیل سے رہا کردیا گیا۔ لالو کی رہائی ضمانت منظورہونے کے بعد عمل میں آئی۔ لالو پرشاد کو ساڑھے 37 کروڑ روپے کے چارہ سکینڈل میں رانچی کی سی بی آئی عدالت نے دو ماہ پہلے جیل بھیج دیا تھا۔ 13دسمبر کو سپریم کورٹ سے ضمانت مظور ہوئی اور گزشتہ روز انہیں جیل سے رہا کردیا گیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق لالو پرشاد نے نریندر مودی کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار بنانے پر بی جے پی سے اتحاد ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔