• news

لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ، فور کروپس ریجاس ریماؤنٹس نے میچ جیت لئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ میں فور کروپس اور ریجاس ریمائونٹس نے میچ جیت لئے۔ لاہور پولو کلب میں پہلے میچ میں فور کروپس نے نیو ایج کیبلز کو 6کے مقابلے میں8 گول سے شکست دی۔ فور کرپس کے راجہ سمیع اللہ نے 4 گول سکور کئے۔ دوسرے میچ میںریجاس ریمائونٹس نے آرمی گرین کو 4چا ر کے مقابلے میں 10گول سے شکست دے دی، ریجاس ریمائونٹس کے چوہدری حیات محمود نے 6 گول سکور کئے۔

ای پیپر-دی نیشن