• news

قومی ہاکی چیمپئن شپ 19 دسمبر سے شروع ہو گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 60 ویں نیشنل بنک قومی ہاکی چیمپئن شپ 19 دسمبر سے لاہور میں شروع ہوگی۔ اجمل لودھی چیمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری جبکہ لیفٹیننٹ کرنل (ر) ندیم احمد بھٹی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دینگے۔ چیمپئن شپ 29 دسمبر تک جاری رہے گی، میچز جوہر ہاکی سٹیڈیم جوہر ٹاؤن میں کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن