پرتگالی فٹ بالر نے میوزم بنا لیا
لندن (بی بی سی) پرتگالی فٹ بالر اور ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کے سٹار فٹ بالر کرسچیانو رونالڈو نے اپنے اعزاز میں میوزیم کھول لیا۔ کرسچیانو رونالڈو کا کہنا ہ کہ اس میوزیم میں ان کی ٹرافیوں کے لئے علیحدہ کمرہ ہوگا۔ دنیائے فٹ بال کے معروف کھلاڑی 28 سالہ سٹرائیکر کرسچیانو رونالڈو دوسری بار ’’بیلن ڈی اور‘‘ کا اعزاز جیتنے والوں کی شارٹ لسٹ میں دو دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ شامل ہیں۔