وفاقی حکومت کم لاگت کے 5 لاکھ گھر تعمیر کریگی: سرکاری میڈیا
اسلام آباد (آن لائن )وفاقی حکومت اگلے چار سال کے دوران بے گھر لوگوں کے لئے کم لاگت کے پانچ لاکھ مکان تعمیر کرے گی۔ہاوسنگ اور تعمیرات کی وزارت وزیراعظم محمد نواز شریف کے ہر بے گھر شخص کو گھر فراہم کرنے کے تصور کے مطابق کم لاگت ہاوسنگ منصوبوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں پانچ مرلے کے مکان تعمیر کئے جائیں گے جو کم آمدنی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو کم قیمت پر دئیے جائیں گے۔