ہائیکورٹ: عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے الیکشن دھاندلی کیس میں بابر اعوان کو اپنا وکیل مقرر کیا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے بابر اعوان کی وکالت کا لائسنس معطل کر رکھا ہے لیکن وہ اس کے باوجود عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں ایسے شخص کو وکیل کرنے سے عمران خان بھی صادق اور امین نہیں رہے لہذا انہیں رکن اسمبلی کے عہدہ سے نااہل قرار دیا جائے۔