راجستھان: بھارتی سپریم کورٹ کا جج کو گھر میں قید بیٹی ’’آزاد‘‘ کرنے کا حکم
نئی دہلی (اے ایف پی+ این این آئی) بھارتی سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے جج راگھویندرا سنگھ کو گھر میں قید کی گئی اپنی 30 سالہ بیٹی کو آزاد کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ بتایا جاتا ہے راجستھان میں جج نے بیٹی کے برادری سے باہر مرضی سے شادی کرنے کے فیصلے پر اسے قید کر دیا تھا۔ لڑکی کے دوست نے لڑکی کو والد کی غیرقانونی قید سے چھڑانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تو عدالت عظمیٰ نے جج راگھویندر سنگھ راٹھور کو طلب کرلیا تھا۔