سانحہ راولپنڈی کا ایک ملزم شناخت نہ ہو نے پر مقدمہ سے ڈسچارج، 15 ملزموں کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
راولپنڈی (آ ن لا ئن) انسداد ہشت گردی راولپنڈی ڈویژن کی خصوصی عدالت نے سانحہ راولپنڈی میں گرفتار ایک ملزم کو پولیس تفتیش میں بے گناہ اور جیل میں شناخت پریڈ کے دوران شناخت نہ ہونے پر مقدمہ سے ڈسچارج کردیا جبکہ 15 ملزمان کو 8 یوم کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے ان ملزموں کو 24 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ پولیس نے عدالت میں ملزمان کو پیش کرتے ہو ئے بتایا کہ ایک ملزم مظہر حسین ملک کا وقوعہ سے تعلق ثابت نہیں ہوسکا۔ دیگر 15 ملزمان افضال حیدر، جنید حسین، سید قلب حسین جعفری، محسن علی، عامر عباسی، عمران حسین بٹ، خرم مختار، سید عاطف حسین نقوی، فیاض حسین شاہ، مدثر عباس وغیر ہ کے بارے میں بتایا کہ ان سے تفتیش کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے ر یمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو پو لیس کی تحویل میں دیدیا۔