• news

لاہور‘ خصوصی عدالت نے بس جلانے کے کیس میں گرفتار پنجاب یونیورسٹی کے 13 طلبہ کو رہا کرنے کا حکم دیدیا‘ مقدمہ خارج

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے یونیورسٹی ہنگامہ میں بس جلانے کے مقدمہ میں گرفتار ذیشان، عمران، بلال اور عمیر سمیت 13 طلباء کے خلاف مقدمہ خارج کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم سنا دیا جبکہ مذکورہ طلباء کی دیگر آٹھ مقدمات میں عدالت سے پہلے ہی ضمانت منظور ہو چکی ہے جس پر پولیس نے انہیں عدالت کے حکم پر رہا کردیا استغاثہ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں پروفیسرز کو تشدد کا نشانہ بنانے اور انہیں کمروں میں محبوس کرنے پر اور ہنگامہ آرائی و جلائو گھرائو کرتے ہوئے ایک بس کو نذر آتش کرنے پر پولیس نے آپریشن کرکے طلباء کو گرفتار کیا۔ پریڈ میں 13 طلبہ بس نذر آتش کرنے کے مقدمہ میں ملوث نہیں پائے گئے جس پر گزشتہ روز عدالت نے مذکورہ بالا حکم سنایا۔

ای پیپر-دی نیشن